ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

یاسر شاہ کی تیز ترین 100 وکٹیں، مخالف ٹیم 357 پر آؤٹ

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی: پاکستانی لیگ اسپینر یاسر شاہ نے 17ویں ٹیسٹ میں وکٹوں کی تیز ترین سنچری مکمل کرتے ہوئے سعید اجمل کا 19 میچوں میں 100 وکٹیں لینے کا ریکارڈ توڑا اور ایشیاء کے بہترین باؤلر کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق دبئی میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے مابین ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں لیگ اسپنر نے عمدہ باؤلنگ کرتے ہوئے ٹیسٹ میچوں میں تیز ترین وکٹیں لینے کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

قبل ازیں یہ ریکارڈ پاکستانی آف اسپینر سعید اجمل کے پاس تھا جنہوں نے 19 ٹیسٹ میچوں میں 100 وکٹیں حاصل کیں تھیں تاہم یاسر شاہ نے اس ریکارڈ کو توڑتے ہوئے صرف 17 میچوں میں ہی 100 وکٹوں لینے کا اعزاز اپنے نام کیا جس کے بعد وہ ایشیاء کے پہلے باؤلر بن گئے۔

اننگز کی تفصیلات

دبئی میں کرکٹ کی تاریخ کے پہلے ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے پہلی اننگز میں 579 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں ویسٹ انڈین ٹیم پہلی اننگز صرف 357 رنز پر آؤٹ ہوئی جس کے بعد شاہینوں کو 222 رنز کی برتری حاصل ہے۔پاکستان کے پاس مخالف ٹیم کو فالو آن کروانے کا موقع تھا تاہم کپتان مصباح الحق نے دوسری اننگز شروع کرنے کا فیصلہ کیا۔

ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے چوتھے روز 315رنز 6 کھلاڑی پر اپنی بیٹنگ کا آغاز کیا تو 10 رنز کے اضافے کے بعد ہی شین ڈاؤرچ 32 کے اسکور پر یاسر شاہ کا نشانہ بنے تاہم 8 ویں نمبر پر آنے والے بیٹسمن باز جیسن بھی یاسر شاہ کی گیند پر بولڈ ہوکر پویلین لوٹ گئے۔

بعد ازاں یاسر شاہ نے میگول کمنز کو بولڈ کرتے ہوئے 17 ٹیسٹ میچوں میں تیز ترین 100 وکٹیں حاصل کرتے ہوئے ایشیاء کے پہلے باؤلز کا اعزاز اپنے نام کیا۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے آخری کھلاڑی دیوندرا بشو تھے جنہیں محمد نواز نے آؤٹ کیا۔

پاکستان کی جانب سے پہلی اننگز میں یاسر شاہ نے پانچ وکٹیں حاصل کیں جبکہ محمد نواز اور وہاب ریاض نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں