ترنگا: قومی ٹیم کے لیگ اسپنر یاسر شاہ نے میچ کے دوران اسٹیڈیم میں موجود مداح کو سرپرائز دے کر سب کے دل جیت لیے۔
تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز باؤنڈری لائن کے پاس فیلڈنگ پر کھڑے یاسر شاہ نے مداح کو خصوصی تحفہ دیا۔
یاسر شاہ نے اپنے مداح کو دیکھ کر اُس کی طرف ٹیسٹ کیپ اچھال دی جسے اُس نے کیچ کر کے فوراً اپنے سر پر سجایا اور وکٹری کا نشان بنا کر خوشی کا اظہاربھی کیا۔
You don't see that every day!
One very, very lucky fan got Yasir Shah's Test cap!
Tune in live #NZvPAK #InsideEdge ⭕️🏏 pic.twitter.com/kzu45f3oV3
— Spark Sport (@sparknzsport) December 29, 2020
واضح رہے کہ ٹیسٹ کیپ کو بہت اہمیت کا حامل سمجھا جاتا ہے، اگر کسی میچ کے دوران ریکارڈ بن جائے تو یہ کیپ مہنگے داموں فروخت ہوتی ہے۔
شائقین کرکٹ عام طور پر اپنے پسندیدہ کرکٹرز کو دیکھ کر اُن کے ساتھ تصاویر بنوانے یا آٹوگراف لینے کی خواہش بھی کرتے ہیں اور کرکٹرز بھی اپنے مداحوں کے ساتھ تصاویر بنواکر ان کی خواہش کا احترام کرتے ہیں۔
یاد رہے کہ ترنگا ٹیسٹ میں قومی ٹیم مشکلات کا شکار ہے ، 373 رنز کے تعاقب میں چوتھے روز کھیل کے اختتام پر قومی ٹیم کے 3 کھلاڑی 71 رنز پر پویلین لوٹ گئے۔
چوتھے دن کھیل کے اختتام پر اظہر علی 34 اور فواد عالم 21 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں، پاکستان کو پہلا ٹیسٹ جیتنے کے لئے مزید 302 رنز کی ضرورت ہے جبکہ اس کی سات وکٹیں باقی ہیں۔