اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

یاسر شاہ نے گھومتی گیندوں سے بلے بازوں کو چکرانے کا پلان بنا لیا

اشتہار

حیرت انگیز

مانچسٹر: لیگ اسپنر یاسر شاہ کے مطابق وہ انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں اہم ہتھیار کے طور پر گگلی کو استعمال کریں گے۔

پاک انگلینڈ سیریز کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کی بھرپور پریکٹس جاری ہے، بولرز اور بلے باز دونوں ہی کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہونے کے لیے بھرپور تیاری کر رہے ہیں۔

لیگ اسپنر یاسر نے بھی گھومتی گیندوں سے بلے بازوں کو چکرانے کا پلان بنا لیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں اہم ہتھیار کے طور پر گگلی کو استعمال کریں گے۔

یاسر شاہ نے کہا کہ موجودہ کنڈیشنز اور ڈیوک گیند اسپنر کو سپورٹ کرتی ہیں تاہم گیند کو چمکانے کا نیا قانون فاسٹ بولرز کیلئے مشکل ہوگا۔

لیگ اسپنر کا کہنا تھا کہ تین ماہ کے تعطل کے بعد گراؤنڈ میں بھرپور پریکٹس کی ہے، لیجنڈ اسپنر مشتاق احمد ٹپس دیتے رہے ہیں اور ان کے مشورے انتہائی مفید رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خالی اسٹیڈیم میں شائقین کی کمی محسوس ضرور ہوگی لیکن اچھا ہے کہ کرکٹ دوبارہ سے بحال ہونے جارہی ہے، فاسٹ بولرز اور اسپنرز پریکٹس کر کے سیریز کیلیے خود تیار کر رہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں