پیر, دسمبر 2, 2024
اشتہار

یاسر شاہ کی ایک اننگز میں آٹھ وکٹیں، عمران خان اور سکندر بخت کی صف میں جگہ بنا لی

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی: شاہینوں نے کیویز کے پر کتر دیے، یاسر شاہ کی گھومتی گیندوں کےسامنے بلیک کیپس چکراگئے.

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے اسٹار لیگ اسپینر کی شان دار بالنگ کے باعث دبئی ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کو اس وقت فالو آن کا سامنا ہے، پہلی اننگز میں‌ یاسر شاہ نے 41 رنز کے عوض 8 وکٹیں اپنے نام کیں، کوئی بلے باز ان کے سامنے ٹک کر نہ کھیل سکا.

[bs-quote quote=” لیگ اسپینر ٹیسٹ کرکٹ کی ایک اننگز میں 8 وکٹیں لینے والے تیسرے پاکستانی بولر بن گئے” style=”style-7″ align=”left”][/bs-quote]

- Advertisement -

پاکستان کی شان دار پرفارمینس کے طفیل شاہینوں نے تین سو اٹھائیس رنز کی برتری حاصل کی، لیگ اسپینر نے کئی ریکارڈ پاش پاش کر دیے. وہ ایک اننگز میں آٹھ وکٹیں لینے والے تیسرے پاکستانی بولر بن گئے۔ انھوں نے متحدہ عرب امارات میں وکٹوں کی سینچری بھی مکمل کر لی۔

یاسر شاہ اب تک 31 ٹیسٹ میچز میں 181 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں، انھوں نے دو بار  ٹیسٹ میچز میں 10،10 وکٹیں حاصل کرنے کا کارنامہ انجام دیا۔


مزید پڑھیں: دبئی ٹیسٹ: نیوزی لینڈ کی ٹیم 90 رنزبنا کرآؤٹ


یاد رہے کہ قادر خان نے 1987 میں انگلینڈ کے خلاف لاہور ٹیسٹ میں 56 رنز کے عوض  9 وکٹیں حاصل کی تھیں، سرفراز نواز بھی آسٹریلیا کے خلاف 1979 میں 86 رنز کے عوض 9 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔

سابق کپتان عمران خان نے ٹیسٹ کرکٹ کی ایک اننگز میں 8 وکٹیں حاصل کرنے کا کارنامہ دو بار انجام دیا، سکندر بخت نے بھی اننگز میں آٹھ وکٹیں حاصل کیں، البتہ یاسر شاہ نے ان سے کم رنز کے عوض آٹھ وکٹیں اپنے نام کیں۔ 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں