کینز : لیگ اسپنر یاسرشاہ کمر کی تکلیف کے باعث پریکٹس میچ سے باہر ہوگئے۔
آسٹریلیا کی مشکل سیریز سے پہلے ہی پاکستانی ٹیم مشکل میں آگئی، لیگ اسپنر یاسر شاہ پریکٹس کے دوران کمر کی تکلیف میں مبتلا ہوگئے، میڈیکل چیک اپ کے بعد ڈاکٹرز نے یاسر شاہ کو دو دن آرام کا مشورہ دیا ہے، انجری کے بعد یاسر شاہ تین روزہ ڈے نائٹ پریکٹس میچ سے باہر ہوگئے ہیں۔
پاکستان ٹیم آٹھ دسمبر سے کرکٹ آسٹریلیا الیون کے خلاف کینز میں پریکٹس میچ کھیلے گی ، لیگ اسپنر یاسر شاہ انجری کے باعث وارم اپ میچ میں ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔
پاکستانی کرکٹرز نے کینز میں منگل کو بھی بھرپور نیٹ پریکٹس کی، باونسی اور تیز وکٹوں پر بیٹنگ میں نکھار لانے کیلئے بیٹسمینوں کو ماربل پرپریکٹس کرائی گئی، بیٹنگ اور بولنگ کے بعد قومی کھلاڑیوں نے فزیکل فٹنس پر بھی سخت توجہ دی۔
مزید پڑھیں : کینگروز کی طرف سے شاہینوں کے لیے پکنک کا تحفہ
خیال رہے کہ خیال رہے پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیوں کے مابین سیریز کا پہلا ڈے اینڈ نائٹ میچ 15 دسمبر کو برسبین میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا ٹیسٹ 26 دسمبر سے میلبرن میں ہوگا تاہم سیریز کا آخری میچ سڈنی میں 3 جنوری کو کھیلا جائے گا۔
قومی ٹیم انیس سو ننانوے کے بعد گابا اسٹیڈیم میں ایکشن میں دکھائی دے گی۔