ابوظبی: قومی کرکٹ ٹیم کے لیگ اسپنر یاسر شاہ نے کہا ہے کہ تیز ترین 200 وکٹوں کا ریکارڈ بنانا میرا خواب تھا، ورلڈ ریکارڈ اپنی والدہ کے نام کرتا ہوں۔
تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے میچ ونر بولر یاسر شاہ نے کہا ہے کہ جب کرکٹ شروع کی تو سوچا نہیں تھا کہ قومی ٹیم کی نمائندگی کروں گا، ورلڈ ریکارڈ بنانے کی خوشی ہے اور ورلڈ ریکارڈ اپنی مرحوم والدہ کے نام کرتا ہوں۔
[bs-quote quote=”ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی پہلی وکٹ کو یادگار سمجھتا ہوں” style=”style-6″ align=”left” author_name=”یاسر شاہ” author_job=”لیگ اسپنر”][/bs-quote]
انہوں نے کہا کہ کیوی کپتان ولیمسن نے اچھی کرکٹ کھیلی ہے، ہماری فیلڈنگ خراب ہی جس کا فائدہ نیوزی لینڈ نے اُٹھایا، کوشش ہوگی کل پہلے سیشن میں نیوزی لینڈ کو آؤٹ کردیں۔
یاسر شاہ نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ میں پہلی وکٹ آسٹریلوی بلے باز اسٹیو اسمتھ کی حاصل کی تھی اسے ہی اپنی یادگار وکٹ سمجھتا ہوں۔
یہ پڑھیں: یاسرشاہ نے ٹیسٹ کرکٹ کا بیاسی سال پرانا ریکارڈ توڑدیا
واضح رہے کہ یاسر شاہ نے 33 ٹیسٹ میچز میں 200 وکٹیں حاصل کرنے کا سنگ میل عبور کیا اور 82 سالہ ریکارڈ کو پاش پاش کردیا، انہوں نے روس ٹیلر کی وکٹ حاصل کرکے اپنی 200 وکٹیں مکمل کیں۔
دوسری جانب یاسر شاہ کے عالمی ریکارڈ پر صوابی میں جشن کا سماں ہے ، لیگ اسپنر کے اہل خانہ کو مبارکباد دینے کے لیے محلے والوں کا تانتا بندھ گیا، آئی جی خیبرپختونخوا کی جانب سے یاسر شاہ کے والد کو مٹھائی اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا گیا ہے۔