لاہور : وزیرصحت پنجاب یاسمین راشد نے مریم نواز کو مشورہ دیا کہ ٹوئٹ کے بجائے اپنے والد کیلئےدعاکریں، نوازشریف بیرون ملک جانا چاہتے ہیں تو کھل کربتائیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیرصحت پنجاب یاسمین راشد نے پنجاب اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا فیصل ڈار،ڈاکٹرسعیداخترسےملاقاتیں ہوچکی ہیں ، لیورٹرانسپلانٹ پرفیصل ڈار نے کہا کہ آلات الشفاکی طرح چاہتاہوں، حکومت اوراپوزیشن غریب آدمی کیلئےلیورٹرانسپلانٹ چاہتی ہے۔
یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ ایسا نہیں ہےپیسےبھی سرکارکےخرچ ہوں اورخاموشی بھی اختیارکریں، پی کےایل آئی کےمنصوبےکوسپورٹ کریں گے، ڈاکٹرسعید اختر وصال کرجائیں تو کیا پی کے ایل آئی کا منصوبہ بند ہوجائے گا۔
نواز شریف کی صحت کے حوالے سے وزیرصحت پنجاب نے کہا نوازشریف کی صحت بہترہے، جیل میں ان کومکمل طبی سہولتیں دستیاب ہیں، ن لیگ اورشریف خاندان علاج پرسیاست نہ کرے، مریم کومشورہ دوں گی ٹوئٹ کےبجائےان کیلئےدعاکریں۔
نوازشریف بیرون ملک جانا چاہتے ہیں تو کھل کربتائیں
ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کوجیل کاماحول پسندنہیں، ظاہر ہے نوازشریف جیل میں ہیں دباؤ کاشکارہیں، وہ بیرون ملک جاناچاہتےہیں توکھل کربتائیں، ان کو باہر بھجوانا حکومت کے بس میں نہیں۔
یاسمین راشد نے کہا نواز شریف کو ہر سہولت دینے کیلئے تیار ہیں، اگر کوئی نہیں لینا چاہے تو زبردستی تو نہیں کرسکتے، ذمہ داری تو کوئی کسی کی نہیں لے سکتا، یہ چاہتے کیا ہیں، جوخیرخواہ ہیں وہ دعائیں کریں مگرٹوئٹوں پر دعائیں نہ کری
یاد رہے چند روز قبل وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہاتھا حکومت کی طرف سے نوازشریف کے علاج میں کوئی کوتاہی نہیں کی گئی، وزیراعظم عمران خان کی طرف سے بیرونِ ملک سے ڈاکٹر منگوانے کی پیش کش کے حوالے سے مسلم لیگ ن کی قیادت کو آگاہ کردیا ہے۔
خیال رہے کوٹ لکھپت جیل میں قید نوازشریف کی طبیعت ناساز ہے جس پر حکومت نے انہیں اسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ کیا البتہ سابق وزیراعظم نے علاج نہ کرانے کی ضد پکڑ لی ہے۔