منگل, فروری 18, 2025
اشتہار

عوام گھروں سے نکلیں اور بلے پر مہر لگائیں، یاسمین راشد

اشتہار

حیرت انگیز

پی ٹی آئی سینٹرل پنجاب کی صدر یاسمین راشد نے ضمنی الیکشن کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ عوام گھروں سے نکلیں اور بلے پر مہر لگائیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف سینٹرل پنجاب کی صدر ڈاکٹر یاسمین راشد نے ضمنی الیکشن کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 17 جولائی پاکستان کی سالمیت اور ایک آزاد قوم بننے کا دن ہے، عوام گھروں سے نکلیں اور بلے پر مہر لگاکر عمران خان کو کامیاب کرائیں۔

یاسمین راشد نے کہا کہ 17 جولائی کو لاہور کے 4 حلقوں میں ووٹنگ ہوگی، حلقے کے ووٹرز اپنا اور اپنی فیملی کا ووٹ پی ٹی آئی کو دیں تاکہ ہم ایک مضبوط اور مستحکم پاکستان بنا سکیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں