بدھ, نومبر 13, 2024
اشتہار

یاسمین راشد کی طبعیت ناساز، جیل سے اسپتال منتقل

اشتہار

حیرت انگیز

کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی رہنما یاسمین کو طبعیت خراب ہونے پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد کو کوٹ لکھپت جیل سے شوکت خانم  اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ڈاکٹرز ان کا معائنہ کر رہے ہیں۔

وکیل کا کہنا ہے کہ یاسمین راشد کے کینسر سے متعلق ٹیسٹ ہونے پر صورتحال واضح ہو گی، یاسمین راشد کا علاج دیر سے کرانے پر طبیعت زیادہ خراب ہوئی۔

- Advertisement -

ان کا کہنا ہے کہ عدالت نے کئی بار تحریری حکم دیا کہ ان کا علاج کرایا جائے۔

اس سے قبل بھی یاسمین راشد کو صحت کی خرابی پر اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ رواں سال مئی اور جون میں بھی انہیں اسپتال لایا گیا اور طبعیت ٹھیک ہونے پر واپس جیل منتقل کیا گیا۔

تحریک انصاف کی رہنما 9 مئی کے پُرتشدد واقعات میں ملوث ہونے کے باعث قید ہیں۔ فروری میں گاڑیاں اور تھانہ شادمان جلانے کے مقدمات میں ان سمیت محمود الرشید اور اعجاز چوہدری پر فردِ جرم عائد کی گئی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں