جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

کل میں ایک لاکھ لوگ لے کر اسلام آباد جاؤں گی، یاسمین راشد

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کی راہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ کل میں پنجاب سے ایک لاکھ لوگ ساتھ لے کر اسلام آباد جاؤں گی۔

اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو میں وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد نے کہا کہ عمران خان کی جان کو وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ سے خطرہ ہے، ہم پہلے ہی ایف آئی آر میں ان کا نام دے چکے ہیں۔

یاسمین راشد نے کہا کہ رانا ثنا اللہ نے ہمیشہ ڈرانے دھمکانے کی بات کی ہے، کل میں ایک لاکھ لوگوں کے ساتھ اسلام آباد جاؤں گی۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ لوگ اتنی بڑی تعداد میں جانے کو تیار ہیں کہ ٹرانسپورٹ کم پڑ گئی ہے، دوسرے شہروں کے لوگ بھی راستے میں ہمارے ساتھ شامل ہوں گے۔

یاد رہے کہ کل 26 نومبر کو پاکستان تحریک انصاف راولپنڈی میں اپنی سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرے گی۔ چیئرمین عمران خان کی کال پر کارکنوں کی بڑی تعداد پہنچے گی جس کے لیے تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی۔

عمران خان زمان پارک سے سخت سکیورٹی حصار میں لاہور ایئرپورٹ پہنچیں گے جہاں سے وہ بذریعہ ہیلی کاپٹر راولپنڈی روانہ ہوں گے۔

راولپنڈی میں دھرنا ہوگا یا جلسہ، اس کا اعلان چیئرمین پی ٹی آئی کریں گے۔ وہ کل مارچ کے شرکا کو اپنے آئندہ کے لائحہ عمل سے بھی آگاہ کریں گے۔

Comments

اہم ترین

حسن حفیظ
حسن حفیظ
حسن حفیظ ایک نوجوان صحافی ہیں اور اے آر وائی نیوز لاہور کے لئے صحت، تعلیم اور ایوی ایشن سے متعلق خبریں رپورٹ کرتے ہیں

مزید خبریں