جمعہ, نومبر 15, 2024
اشتہار

صوبائی وزیر صحت کی انسداد ڈینگی مہم کے دوران الرٹ رہنے کی ہدایت

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے انسداد ڈینگی مہم میں الرٹ رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ زیادہ بارشوں کے باعث ڈینگی لاروا کی تلفی کے لیے زیادہ محنت درکار ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے انسداد ڈینگی مہم کے دوران مزید الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کردی، ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ کمشنرز اور ڈپٹی کمشنر انسداد ڈینگی مہم کی خود نگرانی کریں۔

وزیر صحت کا کہنا تھا کہ زیادہ بارشوں کے باعث ڈینگی لاروا کی تلفی کے لیے زیادہ محنت درکار ہے، پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن اسپتالوں میں انتظامات کے معائنے کو مزید تیز کریں۔

- Advertisement -

انہوں نے مزید کہا کہ مریضوں کی سہولت کے لیے اسپتالوں کے کاؤنٹرز پر رسپانس یقینی بنایا جائے، تمام اضلاع میں سرویلنس کو مزید سخت کیا جائے۔

اس سے قبل صوبائی وزیر صحت ڈینگی مہم کی ایس او پیز پر عمل نہ کرنے پر سخت کارروائی کا حکم دے چکی ہیں۔

ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز علاقوں میں ایس او پیز پر سختی سے عملدر آمد کروائیں، متاثرہ علاقہ جات میں مانیٹرنگ کو مزید سخت کیا جائے۔

انہوں نے کہا تھا کہ شہری اپنے گھروں اور بزنس پوائنٹس کو صاف ستھرا رکھیں، انسداد ڈینگی مہم میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں