لاہور : این اے 120 کے ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی کی امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کیخلاف 29 ہزار ووٹ غائب کرنے پرعدالت سے رجوع کروں گی، آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کل کیا جائے گا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں این اے120کے ضمنی انتخاب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ان کے ہمراہ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اعجازچوہدری بھی موجود تھے۔
انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخاب کے نتائج یکجا کیے جارہےہیں اس کےبعد تفصیل سے گفتگو کریں گے، میڈیا کی شکرگزار ہوں ہماری الیکشن مہم کو بھرپور کوریج دی گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ29ہزارووٹ غائب ہونے کے معاملے کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے، الیکشن کمیشن کےخلاف عدالت جاؤں گی، جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی آخرتک مقابلہ کریں گے۔
مزید پڑھیں: این اے 120: کلثوم نواز کی فتح، یاسمین راشد کو شکست
ان کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کے حوالے سے جو بھی تحفظات تھے بتاچکی ہوں، ن لیگ نے ضمنی الیکشن میں حکومتی مشینری کا بے دریغ استعمال کیا، جمہوریت کی بنیاد الیکشن ہوتی ہے، این اے 120کی عوام کی بہت مشکورہوں۔
اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔