لاہور: صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی رپورٹس پر میڈیکل بورڈ سے رائے مانگی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ ہم کوئی کھیل نہیں کھیل رہے، نواشریف کو انسانی حقوق کے بنیاد پر بھیجا۔
ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ نوازشریف کو دونوں بار رپورٹس بھیجی کہ یہ تفصیلات کم ہیں، رپورٹ میں پلیٹ لیٹس کا ذکر نہیں اور نہ ہی پی ای ٹی اسکین کی تفصیل تھی، اب نوازشریف کی جانب سے تیسری بار خط آیا ہے۔
صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ نوازشریف کی طرف سے بھیجی گئی تفصیلات میڈیکل بورڈ کو بھجوا دیں، میڈیکل بورڈ سے رائے مانگی ہے جو بھی رائے ہوگی وہ پنجاب حکومت کو دیں گے۔
پنجاب حکومت کو نواز شریف کی نئی میڈیکل رپورٹس موصول
ڈاکٹر عدنان کی جانب سے بھیجی گئی میڈیکل رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ نواز شریف رائل برامپٹن اور ہییر فیلڈ اسپتال کے زیر علاج ہیں، نواز شریف کو دل کے امراض وخطرات لاحق ہیں، برطانوی ڈاکٹرز ان کے غیر متوازن پلیٹ لیٹس کا علاج کر رہے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق نواز شریف سنگین نوعیت کے دل کے پیچیدہ عارضے میں مبتلا ہیں، نوازشریف کے 24 گھنٹے کےطبی معائنے میں صحت کو خطرات کی نشاندہی کی گئی، نوزشریف کے دل کو خون کی فراہمی متعدد بار تعطل کا شکار ہوئی۔