تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

یاسمین راشد کی طبیعت ناساز ہوگئی

لاہور: سابق صوبائی وزیر و رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) یاسمین راشد کو طبیعت ناسازی کے باعث اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ذرائع نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ یاسمین راشد کو سانس کی تکلیف اور کھانسی کی شکایت پر سروسز اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا میڈیکل ایمرجنسی میں معائنہ کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنما کا پلمونولوجی اور میڈسن کے ڈاکٹرز نے چیک اپ کیا ہے۔

یاسمین راشد 9 مئی کے پُرتشدد واقعات میں ملوث ہونے کے باعث قید ہیں۔ فروری میں گاڑیاں اور تھانہ شادمان جلانے کے مقدمات میں ان سمیت محمود الرشید اور اعجاز چوہدری پر فردِ جرم عائد کی گئی تھی۔

متعلقہ: مینڈیٹ چوری کرانے پر چیف الیکشن کمشنر کو سخت سزا ملنی چاہیے، یاسمین راشد

انسداد دہشتگردی عدالت میں سماعت کے دوران ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا تھا۔

بعدازاں عدالت نے آئندہ سماعت پر استغاثہ کے گواہ شہادت کیلیے طلب کرتے ہوئے مقدمے کا ٹرائل جیل میں کرنے کا حکم دے دیا تھا۔ تھانہ سرور روڈ میں یاسمین راشد، محمود الرشید، اعجاز چوہدری و دیگر کے خلاف مقدمہ درج ہے۔

انہوں نے 8 فروری 2024 کو ہونے والے عام انتخابات میں حصہ لیا تھا۔ انہوں نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 130 سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے جہاں ان کا مقابلہ سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ہوا تھا۔

این اے 130 سے نواز شریف 179310 ووٹ حاصل کر کے کامیاب ہوئے جبکہ پی ٹی آئی رہنما 104485 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہیں۔

Comments

- Advertisement -