کراچی: پاکستانی اداکار و میزبان یاسر حسین نے اولاد کی تربیت سے متعلق معنی خیز پوسٹ شیئر کردی۔
اداکار یاسر حسین نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اولاد کی اچھی تربیت سے متعلق ایک قول شیئر کیا جس میں اولاد کو بے جا سہولیات فراہم کرنے کے بجائے اولاد کی اچھی تربیت کرنے کے بارے میں نصیحت کی گئی ہے۔
یاسر حسین نے قول شیئر کرتے ہوئے کیپشن لکھا کہ ’ضروری بات۔‘
اداکار نے شیئر کیے جانے والے قول میں لکھا کہ ’اپنی اولاد کی بہترین تربیت کی فکر کرو سہولتوں کی نہیں، پرندے اپنے بچوں کو پرواز کرنا سکھاتے ہیں گھونسلے بنا کر نہیں دیتے۔‘
یاسر حسین کی پوسٹ کو ہزاروں صارفین نے پسند کیا جبکہ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ان کے مشورے پر ملا جلا ردعمل دیکھنے میں آیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی اقرا عزیز اور یاسر حسین کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی جس کا نام انہوں نے ’کبیر حسین‘ رکھا۔