تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

یاسرہ رضوی نے طلاق کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ یاسرہ رضوی نے شوہر عبدالہادی سے علیحدگی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی۔

اداکارہ یاسر رضوی نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شوہر کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ تصویر تین سال قبل کی ہے لیکن سوال یہ ہے کہ کیا ہم اب بھی ایک ساتھ ہیں؟‘

انہوں نے لکھا کہ ’مجھے حیرت ہے کہ کیا سوشل میڈیا آنے سے پہلے بھی لوگ اسی طرح دوسروں کی ذاتی زندگی کے حوالے سے اتنی آسانی سے قیاس آرائیاں کرتے تھے۔‘

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Yasra Rizvi (@yasrarizvi)

یاسرہ رضوی نے کہا کہ ’میرے والدین کی ایک دوسرے کے ساتھ بہت زیادہ تصاویر نہیں ہیں لیکن وہ تقریباً 50 سال سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہیں اور ساتھ ہیں۔‘

یاسرہ نے یہ واضح نہیں کیا کہ وہ کون لوگ ہیں جو ان کی طلاق یا علیحدگی سے متعلق چہ مگوئیاں کررہے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Abdul Hadi (@abd_ul_hadii)

یاسرہ کی پوسٹ پر صارفین کی بڑی تعداد نے اپنے تبصرے پیش کیے اور جوڑے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ اداکارہ یاسرہ رضوی جنوری 2016 میں  رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں، عبد الہادی پاکستانی اداکارہ جنان حسین کے بھائی اور ڈرامہ پروڈیوسر بھی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Yasra Rizvi (@yasrarizvi)

یاد رہے کہ اداکارہ یاسرہ رضوی نے حال ہی میں اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے ’ڈنک‘ میں مرکزی کردار ادا کیا تھا، ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں نعمان اعجاز، بلال عباس، ثنا جاوید، ازیکا ڈینیئل ودیگر شامل تھے۔

Comments

- Advertisement -