تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

ہم عوام کےحاکم نہیں، خدمت گار ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبے کے عوام کی فلاح وبہبود کے لئے نئےپراجیکٹ متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سے صوبائی وزیربیت المال وسوشل ویلفیئریاور عباس بخاری نے ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کےامور خصوصی طور پر کمزور طبقات کی فلاح وبہبود کےلئےاقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا اس کے علاوہ صوبائی وزیر نے وزیراعلیٰ کو جاری فلاحی منصوبوں کےبارےمیں آگاہ کیا۔

ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت نےکمزور طبقات کو سہارادیا، تیزاب سے متاثرہ افراد کا پہلی بار سرکاری خرچ پر مکمل علاج کرایاجارہاہے، متاثرہ افراد کیلئے ہنر مندی اور روزگار کیلئے بلا سود قرضوں کا اہتمام کیاگیا ہے۔

سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف اقتدار نہیں بلکہ عوامی خدمت کے لئےآئی ہے، بےسہارا، کمزور لوگوں کی فلاح و بہبودہمارا فرض ہے، ہم عوام کےحاکم نہیں، خدمت گار ہیں ، صوبے کی عوام کی فلاح و بہبود کےلئےنئے پراجیکٹ متعارف کرائےجائیں گے۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا ملاقات میں کہنا تھا کہ کم وسائل یافتہ افراد کو ترقی کےدھارے میں لانےکیلئےموثراقدامات کیے، پناہ گاہوں اور لنگرخانوں کا دائرہ کار مزیدبڑھا رہےہیں، سابق ادوار میں کمزور طبقوں کو جان بوجھ کر کمزور رکھاگیا،ماضی میں کسی حکومت نے محروم معیشت لوگوں کی فلاح پرتوجہ نہیں دی۔

Comments

- Advertisement -