تازہ ترین

سال 2019: وہ فنکار جنہوں نے نئے سفر کا آغاز کیا

سال 2019 اپنے اختتامی مراحل میں داخل ہوگیا، اس دوران بہت سی معروف شخصیات کو خوشیاں نصیب ہوئیں۔

آئیں  ایک نظر ڈالتے ہیں اُن اداکار یا اداکاراؤں پر جن کی نئی زندگی کا آغاز ہوا۔

صوفیا خان (فیا)

پاکستانی ماڈل اور اداکارہ صوفیا خان وہ پہلی اداکارہ تھیں جن کی جنوری میں شادی ہوئی، انہوں نے اپنے نئے سفر کا آغاز جرمنی کے شہر برلن سے کیا۔

ماڈل آمنہ بابر

پاکستان کی نامور ماڈل و اداکارہ آمنہ بابر نے رواں سال فروری میں قریبی دوست کے ساتھ شادی کی اور نئے سفر کا آغاز کیا، بعد ازاں انہیں قدرت نے بیٹی کی نعمت سے بھی نوازا۔

اداکارہ ایمان علی

پاکستان کی نامور اداکارہ و ماڈل ایمان علی بھی رواں سال فروری میں ہی پیا گھر سدھار گئیں۔

فائزہ اشفاق / دانش حیات

ستارہ امتیاز حاصل کرنے والی اداکارہ مہوش حیات کے بھائی دانش حیات کی رواں سال مارچ میں فائزہ اشفاق کے ساتھ شادی کراچی میں ہوئی۔

اداکارہ انجمن

پاکستانی فلم انڈسٹری کی کامیابی اداکارہ اور سپر اسٹار انجمن نے پرڈیوسر لکی علی کے ساتھ رواں سال جون میں شادی کی۔

احد رضا اور سجل علی کی منگنی

گلوکار و اداکار احد رضا نے 9 جون کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر سجل علی کے ساتھ منگنی کا اعلان کیا تھا۔ عید کے موقع پر منگنی کی خبر سوشل میڈیا کی زینت بن گئی تھی۔

اداکار منیب بٹ اور ایمن خان کی شادی

اداکار منیب بٹ 30 اگست 2019 کو ساتھی اداکارہ ایمن خان سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے، ان کی طویل ترین شادی پر سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا۔ بعد ازاں اُن کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی۔

حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور خان

رواں سال سب سے زیادہ چرچا حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور کی شادی کا رہا، دونوں نے اگست میں اپنے نئے سفر کا آغاز کیا، شادی کی تقریب انتہائی سادہ رکھی گئی تھی۔

میرا سیٹھی

پاکستانی اداکارہ میرا سیٹھی نے رواں سال نومبر میں اپنے دوست بلال صدیقی کے ساتھ ازدواجی بندھن میں بندھیں اور نئے سفر کا آغاز کیا۔

جبران ناصر اور منشا پاشا کی منگنی

پاکستانی اداکارہ منشا پاشا اور  سماجی رہنما جبران ناصر نے 22 دسمبر کو کراچی میں منگنی کی۔

اقرا عزیز اور یاسر  کی شادی

اداکارہ یاسر حسین اور اقرار عزیز کی شادی دسمبر کی 28 تاریخ کو طے پائی ہے، دونوں نے  زندگی کے نئے سفر کا آغاز کرنے کے لیے کراچی کا انتخاب کیا۔

ماہرہ خان  کو دہائی اور مہوش حیات نے سال 2019 میں ایشیا کی پرکشش خواتین کا اعزاز اپنے نام کیا اسی طرح مرد اداکاروں میں علی ظفر نے دہائی اور بلال اشرف سال 2019 کے پرکشش مرد قرار پائے۔

مہوش حیات پاکستان میں انسانی حقوق کی سفیر جبکہ ماہرہ کو اقوام متحدہ کے ہائی کمیشن برائے مہاجرین کا اعزازی سفیر مقرر کیا۔

Comments

- Advertisement -
عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں