گزشتہ سال بھارتی ٹیم کیلئے ڈراؤنا خواب ثابت ہوا۔ کوئی بھی بھارتی کھلاڑی آئی سی سی کی وائٹ بال ٹیم میں شامل ہونے سے قاصر رہا۔
سال دو ہزار اکیس بھارتی کرکٹ ٹیم کے لئے نہایت مایوس کن رہا، کوئی بھی بھارتی کھلاڑی آئی سی سی کی وائٹ بال ٹیم میں شامل نہ ہوسکا، کرکٹ ماہرین بھارتی بورڈ اور کرکٹرز کے درمیان جاری چپقلش کو بھارتی ٹیم کی خراب پرفارمنس کا ذمہ دار قرار دے رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کرکٹ پر بھارتی اجارہ داری زوال کی جانب گامزن ہے، یہی وجہ ہے کہ گزشتہ سال بھارتی کھلاڑی خاطر خواہاں نتائج دینے میں ناکام رہے، اس کے برعکس پاکستانی کھلاڑیوں کیلئے سال 2021 خوش کن ثابت ہوا۔قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی شاندار کارکردگی کے سبب آئی سی سی نے اپنی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کی ٹیم کا کپتان مقرر کیا، سال بھر اپنی بلے بازی سے جادو جگانے کے سبب بابر اعظم نے یہ اعزاز اپنے نام کیا۔
بابراعظم نے سال 2021 کے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں بالترتیب 67.50 کی اوسط سے 405 اور 37.56 کی اوسط سے 939 رنز اسکور کئے تھے۔
قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے گذشتہ سال بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور ٹی ٹوئنٹی کیلنڈر ائیر میں 2000 رنز اسکور کرکے عالمی سطح پر اپنی دھاک بٹھائی، شاہین کی اونچی پرواز نے بھی کرکٹ شائقین کو محظوظ کیا، نوجوان پیسر نے ٹی ٹوئنٹی مقابلوں میں 26.04 کی اوسط اور 7.86 کی اکانومی سے 23 وکٹیں حاصل کیں۔