پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

سال2023 : ڈالر کی مجموعی قیمت میں کتنا اضافہ ہوا؟

اشتہار

حیرت انگیز

سال 2023 اپنے اختتام کی جانب گامزن ہے، رواں سال جہاں ملک کو سیاسی و معاشی عدم استحکام کا سامنا رہا تو دوسری جانب نگراں حکومت کے حالیہ مثبت اقدامات سے ڈالر کی قدر میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔

اس حوالے سے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق سال 2023 کے دوران روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں مجموعی طور پر 50 روپے سے اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ملکی تبادلہ منڈیوں میں سال کے آخری ماہ روپے کے مقابلے میں ڈالر کی بے قدری کا رجحان رہا، تاہم مجموعی طور پر 2023 کے دوران ڈالر کی قیمت میں 55 روپے 43 پیسے یعنی مجموعی طور پر 24 فیصد مہنگا ہوا۔

- Advertisement -

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ 30 دسمبر 2022 کو انٹربینک میں ڈالر226.43 روپے تھا، 2023 کے دوران ڈالر کی قیمت میں 55 روپے 43 پیسے اضافہ ہوا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ملکی تبادلہ مارکیٹوں میں ڈالر کی قیمت 281 روپے 93 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔

خیال رہے کہ سال 2023 کے آخری کاروباری روز میں انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں 7 پیسے کمی آئی، اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کا لین دین 281.86 روپے پر بند ہوا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں