ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

باتھ روم سے سالوں بعد بیٹی کی باقیات برآمد، سفاک ماں گرفتار، تہلکہ خیز انکشافات

اشتہار

حیرت انگیز

کویت سٹی: کویت میں کمسن بچی کی لاش کو باتھ روم میں بند رکھنے والی بے رحم ماں کو پولیس نے گرفتار کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق خاتون کی سفاکی کا یہ معاملہ عدالت بھی پہنچ گیا جہاں جج نے ماں کی ضمانت کی درخواست خارج کردی جبکہ عورت نے بیٹی کے قتل کے الزام کو مسترد کردیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ متوفی بچی کی بہن نے اپنی ماں کے خلاف پولیس کو اطلاع دی تھی اور کہا تھا کہ اس کی والدہ نے بیٹی کو قتل کرنے کے بعد لاش کو باتھ روم میں چھپا رکھا ہے۔

- Advertisement -

بعد ازاں کوتی پولیس کی ٹیم گھر پہنچی تو انہیں بند باتھ روم کے اندر سے ایک ڈھانچہ ملا۔ گلنے والی باقیات کو فرانزک ڈیپارٹمنٹ کے حوالے کر دیا گیا تاکہ موت کی وجہ معلوم کی جاسکے۔

پولیس کی تفتیش کے دوران ماں نے اعتراف کیا کہ اس نے بیٹی کو ایک کمرے میں قید کیا تھا لیکن اسے قتل کرنے کا ارادہ نہیں تھا لیکن وہ مردہ پائی گئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں