اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

یمن : داعش کے فوجی بیرک پر حملے، متعدد یمنی فوجی ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

یمن: جاری خانہ جنگی میں داعش بھی شامل ہوگئی ، فوجی بیرک پر حملے میں متعدد یمنی فوجی ہلاک ہوگئے،ذمہ داری داعش نے قبول کرلی ہے.

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یمن کے شہر شبام میں جنگجوؤں نے فوج کی ایک پٹرولنگ پارٹی کو پہلے سڑک کے کنارے نصب بم سے نشانہ بنایا جبکہ ایک خودکش بمبار نے اپنی بارود سے بھری کار کو رہائشی علاقے کے نزدیک واقع فوج کی چوکی سے ٹکرا دیا۔

یمنی حکام کے مطابق پندرہ فوجی اور انیس شدت پسند مارے گئے۔

دوسری جانب داعش نے کارروائی کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے پچاس فوجیوں کو مارنے کا دعوی کیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں