بدھ, اپریل 2, 2025
اشتہار

امریکا میں یمن جنگی منصوبہ لیک اسیکنڈل کا معاملہ وفاقی عدالت میں پہنچ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : وفاقی عدالت نے یمن جنگی منصوبہ لیک اسیکنڈل میں ٹرمپ انتظامیہ کو پیر تک ریکارڈ کی تفصیلات پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکا میں یمن جنگی منصوبہ لیک اسیکنڈل کا معاملہ وفاقی عدالت میں پہنچ گیا۔

وفاقی ریکارڈ کے قانون کی خلاف ورزی میں ملوث افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

وفاقی جج نے ٹرمپ انتظامیہ کو گیارہ سے پندرہ مارچ تک سگنل ریکارڈ محفوظ کرنے کا حکم دے دیا۔

وفاقی جج جیمزبواسبرگ نے ٹرمپ انتظامیہ کو پیر تک ریکارڈ کی تفصیلات پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

صدرٹرمپ جج جیمز بواسبرگ کو مواخذے کی دھمکی دے چکے ہیں جبکہ چیف جسٹس جان رابرٹس نے ٹرمپ کےمواخذے کی دھمکی پربرہمی کا اظہار کیا تھا۔

یاد رہے امریکی قومی سلامتی کےمشیرنے چیٹ لیک ہونے کی ذمےداری قبول کرلی تھی اور مائیک والٹزنے اعتراف کیا یہ ان کی غلطی تھی ، جو میرے لئے شرمندگی کا باعث ہے لیکن بتایا چیٹ میں کوئی خفیہ معلومات نہیں تھیں۔ نہ کسی منصوبہ بندی کا ذکر ہے۔

ڈیموکریٹس ارکان کانگریس نے سماعت کے دوران چیٹ کی وہ تصاویر دکھائیں ۔ جس میں حملے کی تفصیلات موجود تھیں ۔۔۔جو صحافی جیفری گولڈ برگ نے سوشل میڈیا پر شئیر کیں تاہم بعد ازاں ڈیموکریٹس اراکین کانگریس نے امریکی وزیردفاع سے مسعتفی ہونے کا مطالبہ کردیا

واضح رہے تین روز پہلے صحافی جفری گولڈ برگ نے یمن میں حوثیوں پر امریکی حملے کے منصوبے کی چیٹ لیک ہونے کا انکشاف کیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں