ہفتہ, دسمبر 21, 2024
اشتہار

یمن سے تل ابیب پر بڑا میزائل حملہ

اشتہار

حیرت انگیز

ایرانی حمایت یافتہ یمنی حوثیوں کی جانب سے اسرائیل پر میزائل حملہ کیا گیا ہے، جس کے باعث 14 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

عرب میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ یمن سے داغا گیا میزائل تل ابیب میں گرا ہے، جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان کے مطابق اسرائیل کا فضائی دفاعی نظام یمن سے داغے گئے میزائل کو روکنے میں ناکام رہا۔

- Advertisement -

یمنی حوثیوں کے سربراہ کا کہنا ہے کہ امریکا، اسرائیل اور برطانیہ کے ساتھ حالت جنگ میں ہیں، ظلم کے خلاف جدوجہد جاری رکھیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز یمن میں حوثیوں کو دھمکی دیتے ہوئے اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو نے اعلان کیا تھا کہ جو کوئی بھی اسرائیل کو نقصان پہنچائے گا اسے اس کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔

اسرائیلی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ امریکہ اور بہت سے دوسرے ممالک یمن پر اسرائیل کے حملوں کو اچھی طرح سمجھتے ہیں۔

’داعش اور کرد دہشتگردوں کے خاتمے کا وقت آگیا‘

یمن میں ایرانی حمایت یافتہ حوثیوں کا کہنا تھا کہ اسرائیلی شہر جافہ میں دو فوجی اہداف کو ”فلسطین 2”قسم کے بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں