انٹرنیشنل ریڈ کراس کمیٹی کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ یمنی حوثیوں کی جانب سے گزشتہ روز 153 جنگی قیدیوں کو رہا کردیا گیا ہے۔
عرب خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یمنی حوثیوں کا کہنا ہے کہ یہ اقدام حالیہ دنوں میں غزہ میں جنگ بندی کے بعد کشیدگی کو کم کرنے کے حوالے سے متعدد اقدامات میں سے ایک ہے۔
ریڈ کراس کی جانب سے مذاکرات کی بحالی کی طرف ایک مثبت قدم کے طور پر اس یکطرفہ رہائی کا خیرمقدم کیا گیا ہے۔
یمن میں انٹرنیشنل ریڈ کراس کمیٹی کے وفد کے سربراہ کرسٹین سیپولا کا کہنا ہے کہ جنگی قیدیوں کی رہائی کے اس اقدام نے ان خاندانوں کو خوشی دی ہے، جو اپنے پیاروں کی واپسی کا شدت سے انتظار کررہے تھے۔
اس سے قبل اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ یمن کے دارالحکومت صنعا سے اقوام متحدہ اسٹاف کو حراست میں لیے جانے کے باعث حوثی علاقوں میں اپنی تمام سرگرمیاں معطل کردی ہیں۔
بیان کے مطابق سکیورٹی خدشات اور اسٹاف کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے حوثیوں کے زیر اثر علاقوں میں اپنی تمام سرگرمیاں معطل کر دی ہیں۔
واضح رہے کہ حوثیوں نے جمعرات کے روز دارالحکومت صنعا میں اپنے زیر کنٹرول علاقوں میں کام کرنے والے اقوام متحدہ کے عملے کو گرفتار کرلیا تھا۔
سعودی عرب: 7 شہریوں کو سزائے موت سنا دی گئی
حوثیوں کی جانب سے حالیہ کارروائی میں کتنے افراد کو گرفتار کیا گیا، اس حوالے سے اقوام متحدہ کی وضاحت سامنے نہیں آئی، مگر کہا گیا ہے کہ وہ اس گروپ کے اعلیٰ نمائندوں کے ساتھ رابطے میں ہیں۔