اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

یمنی باشندوں کو کینیڈا بھجوانے والے ایف آئی اے امیگریشن کے آٹھ افسران معطل

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : یمنی باشندوں کو پاکستانی سفری دستاویزات پر کینیڈا بھجوانے والے ایف آئی اے امیگریشن کے آٹھ افسران کو معطل کردیا گیا، پانچ خواتین افسران بھی شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق یمنی شہریوں کی پاکستان آمد کے بعد مبینہ طور پر کینیڈا روانگی اور وہاں سیاسی پناہ کے معاملہ پر کراچی ایئرپورٹ پر تعینات ایف آئی اے امیگریشن کے آٹھ افسران معطل کردیئے گئے۔

معطل اے ایس آئی اور سب انسپکٹر رینک کے افسران میں پانچ خواتین افسران بھی شامل ہیں، معطل کئے گئے افسران پر مبینہ بے قاعدگیوں کے بھی الزامات ہیں۔

- Advertisement -

جن افسران کو معطل کیا گیا ہے ان میں سب انسپکٹرز شائستہ امداد، طیبہ نورین، اے ایس آئی علی مظفر جعفری اور کانسٹیبل عمران اکبر بھی شامل ہیں۔

اس کے علاوہ معطل سب انسپکٹرز میں غضنفر علی جونیجو، انیلہ پیر بخش، غزالہ نورین کا بھی نام ہے، واضح رہے کہ یمنی باشندے کراچی آمد کے بعد پاکستانی سفری دستاویزات پر امریکہ پہنچے۔

یمنی شہریوں کو جعلی دستاویزات پر کینیڈا لانے پر پی آئی اے کو جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے، معطل افسران کو امیگریشن سے ایف آئی اے زونل آفس رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں