تحریک انصاف کے رہنما شہبازگل نے ٹوئٹر پر صحافی کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہاں یہ درست ہے میں امریکیوں کااستاد رہا ہوں۔
انہوں نے لکھا کہ ایسی یونیورسٹی میں استاد رہا جہاں آپ جیسانالائق گھسنےکانہیں سوچ سکتا جب کوئی وفات پاتا ہے تو آپ دفتر کمیٹی سےافسوس نہیں کرتے وفات پانےوالے کے گھر کے افراد کو گلے لگاتے ہیں ہم نے وہی کیا۔
ہاں یہ درست ہے کہ میں امریکیوں کا استاد رہا ہوں۔ اور ایسی یونیورسٹی میں استاد رہا ہوں جہاں آپ جیسا نالائق گھسنے کا بھی نہیں سوچ سکتا۔
ہمارے کلچر میں جب کوئی وفات پاتا ہے تو آپ اس کے دفتر کی کمیٹی سے افسوس نہیں کرتے اس کے گھر کےافراد کو گلے لگاتےہیں۔پُرسا دیتے ہیں۔وہی ہم نے کیا https://t.co/UhTOgIHT5w
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) August 7, 2022
ایک اور ٹوئٹ میں شہبازگل نے کہا کہ رہی بات نئے ہونے کی زندگی کے پہلے 30 سال یہیں اسی مٹی میں پلا بڑا پھر امریکا میں پڑھایا لیکن جب آپ جیسی بیماریوں کو پاکستان میں پلتے بڑھتے دیکھا فیصلہ کیا ایسی بیماریوں کا علاج خود آ کر کروں۔
ان کا کہنا تھا کہ آپکی فکری بیماری لاعلاج ہے آپ نے اپنی حرکتیں جاری رکھنی ہیں اور میں نے آپکا علاج!