پیر, فروری 17, 2025
اشتہار

‘ہاں بالکل نیب ختم ہو گا’

اشتہار

حیرت انگیز

وفاقی وزیر سعد رفیق نے کہا ہے کہ ہمیں کہتےتھےکہ ضمانتوں پر ہو اب خودضمانت پرہیں۔

لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس کاچلنےنہیں دیتے لوگ پوچھتےہیں ان کو کیوں نہیں پکڑتے، ان کو پکڑنا ہماراکام نہیں۔

سعد رفیق نے کہا کہ کیاملک میں کوئی غلامی کانظام چل رہاہے انہوں نے نیب کےادارےکوبدنام کیا یہ کہتاہےکہ نیب کو ختم کرنےآئےہیں ہاں بالکل نیب ختم ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ پوچھنا چاہتا ہوں ان کےخلاف سازش ہورہی تھی توتحقیقات کےلیےکمیشن بناتے عمران خان ملک میں انتشار پھیلانا چاہتےہیں ابھی سے دھاندلی کا رونا رو رہا ہے بھائی مقابلہ کرو رونا بند کرو، ای وی ایم کےلئے ان کو مرضی کا چیف مرضی ڈجی آئی لگانا تھا بتایا جائے یہ کس کا لاڈلہ ہے جو الیکشن کمیشن فارن فنڈنگ کافیصلہ نہیں سنا رہا۔

وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف کو بیٹے سے تنخواہ لینے پر نکالا گیا پہلے بھی قیادت نے ملک سے باہر بیٹھ کر سیاست کی ہے عدلیہ بحالی کےبعدچوہدری نثار کےذریعےپیغام بھیجاکہ واپس نہ جائیں اسلام آباد آئیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں