جمعہ, جون 28, 2024
اشتہار

یوگا کی وہ ورزش جو بہت سی بیماریوں کا علاج ہے

اشتہار

حیرت انگیز

یوگا ایک بہترین جسمانی ورزش اور ذہنی یکسوئی کا نام ہے جو صحت کے لیے فائدہ مند ہوسکتی ہے، یوگا جسم کی لچک، طاقت اور توازن کو برقرار رکھنے میں بہت مددگار ثابت ہوتی ہے۔

ماہرین کے مطابق یوگا انسان کے تناؤ اور اضطراب کو کم کر سکتا ہے اور ذہنی توجہ اور ارتکاز کو بہتر بنا سکتا ہے۔

اس حوالے سے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں یوگا ایکسپرٹ عائشہ خان نے شرکت کی اور یوگا کے ذہنی اور جسمانی فوائد سے ناظرین کو آگاہ کیا۔

- Advertisement -

انہوں نے بتایا کہ یوگا سے دماغ پرسکون اور ذہنی تناؤ کم کرنے میں مدد ملتی ہے، یوگا کرنے سے ذہنی اور جسمانی صحت کو حاصل ہونے والے بہت سارے فوائد کو سائنس بھی تسلیم کرتی ہے، آپ بھی ان ورزشوں کو اپنے روزمرہ معمول کاحصہ بناسکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یوگا ورزشوں سے جسمانی ساخت (پوسچر)بہتر بنانے میں بھی مدد ملتی ہے، یوگا پٹھوں کو مضبوط بناتے ہوئے جسم کو لیول میں رکھنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

Yoga

اس کے علاوہ جوڑوں کے درد میں کمی کیلئے یوگا کرنے کا خاص طریقہ ہے، اگر آپ کے گھٹنوں میں درد ہے تو بیٹھ کر بھی ورزش کی جا سکتی ہے، اس موقع پر عائشہ خان نے ورزش کرکے اس کا ڈیمو بھی دیا۔

اس کے علاوہ اگر کہنیوں یا کاندھوں میں درد ہے تو اس کی ورزش کرنے کا بھی علیحدہ طریقہ ہے، جس پر عمل کرکے درد سے نجات حاصل کی جاسکتی ہے۔

انہوں نے ایک اور ورزش کا بتایا جو بہت سی بیماریوں کے بچاؤ کیلئے بہت مفید ہے اس کا طریقہ یہ ہے کہ سیدھا کھڑا ہونے کے بعد دونوں ہاتھوں کی انگلیوں کو آّہستہ آہستہ پاؤں کے انگھوٹھے کی جانب ل ےجاکر اسے چھونا ہے، اور کم سے کم 30 سیکنڈ تک ایسے ہی رہنا ہے، اس ورزش کو تین ایک وقت میں تین مرتبہ کرسکتے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ : مندرجہ بالا تحریر ایک عمومی رائے پر مبنی ہے، کسی بھی نسخے یا طریقہ علاج کو ایک مستند معالج کے مشورے کا متبادل نہ سمجھا جائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں