جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

بھارتی ریاست یوپی کے وزیراعلیٰ کی مسلمان رہنما کو دھمکی

اشتہار

حیرت انگیز

اترپردیش: بھارتی ریاست اترپردیش کے انتہا پسند وزیراعلیٰ آدیتیہ ناتھ یوگی نے مسلمان رہنماؤں کو ملک سے نکال باہر کرنے کی دھمکی دے دی۔

اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدیتیہ ناتھ نے وزیراعلیٰ بننے کے بعد سے مسلمانوں کا جینا مشکل کردیا ہے، گائے کے گوشت پر پابندی اور مسلمانوں پر سرعام تشدد کے بعد اب یوگی آدیتیہ ناتھ نیا شوشہ چھوڑ دیا ہے۔

بھارتی ریاست اترپردیش کے وزیراعلی آدیتیہ ناتھ نے مسلمان رہنماؤں کو ملک سے باہر نکالنے کی دھمکی دی، مسلمان رہنما اسد الدین اویسی نے انتہا پسند وزیراعلیٰ کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ سن لیں بھارت ہمارا ملک ہے کوئی نہیں نکال سکتا۔

- Advertisement -

آدیتیہ ناتھ یوگی کا کہنا تھا کہ دوبارہ حکومت بنی تو اسد الدین اویسی کو یہاں سے بھاگنا پڑے گا۔

اسد الدین اویسی نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ آدم نے جنت سے نکل کر پہلا قدم ہندوستان میں رکھا، ہندوستان میرے باپ کا ملک ہے کوئی ہمیں یہاں سے نہیں نکال سکتا ہے۔

مزید پڑھیں: وزیراعلی یوگی آدیتیہ ناتھ نے تاج محل کو مسلمانوں کی نشانی قراردے دیا

صدر مجلس اتحاد المسلمین اسد الدین اویسی نے کہا تھا کہ بی جے پی نے اقتدار سے قبل عوام سے سنہرے وعدے کیے اور جب اقتدار مل گیا تو عوام کو ٹھکرادیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل یوگی آدیتیہ ناتھ نے دنیا کے عجوبوں میں شامل تاج محل کو مسلمانوں کو کی نشانی قرار دیا تھا۔

دوسری جانب یوگی آدیتیہ ناتھ نے تاج محل کے مغربی دروازے پر صفائی مہم کے تحت جھاڑو لگائی تھی اس پر اسد الدین اویسی نے کہا تھا کہ جو لوگ تاریخ کو مٹانے کی بات کرتے ہیں وہ تاج محل میں جھاڑو لگا رہے ہیں انہیں تاج محل میں نہیں اپنے دماغ کو صاف کرنے کی ضرورت ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں