بدھ, جنوری 15, 2025
اشتہار

باہو بلی کو ’’بیکار‘‘ اور تارے زمین پر کو ’’واہیات‘‘ فلم کس نے قرار دیا

اشتہار

حیرت انگیز

معروف سابق کرکٹر، کوچ اور یوراج سنگھ کے والد یوگراج سنگھ نے فلم باہو بلی کو ’’بیکار‘‘ اور تارے زمین پر کو ’’واہیات‘‘قرار دیا ہے۔

سابق کرکٹر، کوچ، اور کرکٹر یوراج سنگھ کے والد یوگراج سنگھ نے حال ہی میں یوٹیوبر سمدیش بھاٹیہ کو انٹرویو میں فلمی دنیا پر خیالات کا اظہار کیا۔

یوگراج سنگھ نے کہا کہ فلم ’تارے زمین پر‘ جیسی فلمیں دیکھنے کا وقت نہیں، اور باہوبلی جیسی فلموں کا کوئی معیار نہیں ہے، اور میں رنویر سنگھ اور رنبیر کپور جیسے اداکاروں کو پسند بھی نہیں کرتا۔

- Advertisement -

یوراج سنگھ نے اپنے والد کو پاگل قرار دے دیا

یوگراج نے انٹر ویو میں اپنے پسندیدہ ہالی ووڈ کلاسکس بین ہر اور دی گاڈ فادر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ مجھے پنجابی کرائم تھرلر فلمیں زیادہ پسند ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ میرے والد نے بچپن سے ہی میری سخت تربیت کی ہے کرکٹ پر توجہ دینے کے لیے انہوں نے میری دیگر سرگرمیاں ختم کردیں، ان کی سختنی کی وجہ سے ہی میں اتنا کامیاب ہوں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی انہوں نے ایک متنازع بیان دیا تھا، انہوں نے کہا تھا کہ وہ ماضی میں سابق کپتان کپل دیو کو قتل کرنے چاہتے تھے اور خواہش تھی کہ ان کے سر میں گولی ماریں۔

انہوں نے اس کی وجہ کپل دیو سے اپنی پیشہ ورانہ مخاصمت قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ کپل دیو کو جب نارتھ زون اور ہریانہ سے بھارتی کپتان بنایا گیا تو انہوں نے مجھے بغیر کسی وجہ کے ڈراپ کر دیا تھا تو اس وقت میں شدید غصے میں آ گیا تھا۔

یوگراج نے کہا تھا کہ مجھے ڈراپ کیے جانے پر اتنا طیش آیا کہ کپل دیو کو قتل کرنے کے ارادے سے پستول لے کر ان کے گھر پہنچ گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں