سابق بھارتی کرکٹر یووراج سنگھ کے والد یوگراج سنگھ نے پاکستانی ٹیم میں ایک سال کے اندر مسائل دور کرنے کے لیے اپنی خدمات فراہم کرنے کی پیشکش کی ہے۔
کرکٹ اکیڈمی چلانے والے یوگراج نے کئی برسوں میں بہت سے ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کو تربیت دی ہے اور عوامی طور پر پاکستان کرکٹ ٹیم کو دوبارہ زندہ کرنے کی پیشکش کی ہے۔
انڈین میڈیا کے مطابق یوگراج سنگھ نے کہا کہ اگر میں وہاں (پاکستان) جاتا ہوں تو، میں ایک سال کے اندر ٹیم کو بہتر بناؤں گا آپ سب مجھے یاد رکھیں گے یہ سب جذبے کے بارے میں ہے۔
یوگراج سنگھ روزانہ 12 گھنٹے ٹریننگ کے لیے دیتے ہیں آپ کو اپنا خون اور پسینہ اپنے ہم وطنوں، اپنے کھلاڑیوں کے لیے وقف کرنا ہوگا۔
انہوں نے سابق پاکستانی کھلاڑیوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کمنٹری باکس میں بیٹھ کر بڑی باتیں کرنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا، اپنے کھلاڑیوں کے بارے میں سخت الفاظ استعمال کرنے کچھ تبدیل نہیں ہوگا بلکہ اسٹوڈیو چھوڑ کر میدان میں جاکر محنت کرنے سے بہتری آئے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عظیم کھلاڑیوں کو سخت تبصروں سے گریز کرنا چاہیے۔