اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

یونس خان کے اعزاز میں لارڈز میں الوداعی تقریب

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان کے مایہ ناز کرکٹرز یونس خان کے اعزاز میں ہفتہ کو لارڈز کے تاریخی گراؤنڈ میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا‘ یونس خان ٹیسٹ کرکٹ میں دس ہزار رنز مکمل کرنے والے واحد پاکستانی کھلاڑی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق یونس خان کے اعزاز میں لارڈز میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں برطانیہ میں تعینات پاکستان کے ہائی کمشنر سمیت پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں، مداحوں، پاکستانی کمیونٹی کے اراکین اور صحافیوں نے کیریئر کے دوران نمایاں کارکردگی کے اعتراف میں لیجنڈری کرکٹر کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

تقریب کے مہمان خصوصی پاکستانی ہائی کمشنر سید ابن عباس نے یادگار انداز سے 17 سالہ کیریئر اختتام کرنے پر یونس خان کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ یونس نوجوان کھلاڑیوں کیلئے رول ماڈل ہیں انہیں چاہیے کہ وہ بھی ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ملکی کرکٹ کیلئے خدمات انجام دیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں یونس خان کے کارناموں پر فخر ہے، میری نیک تمنائیں اور ہمدردیاں ہمیشہ ان کے ساتھ رہیں گی اور خواہش ہے کہ وہ مستقبل میں بھی کامیاب ہوں۔


یونس خان دس ہزار رنز بنانے والے پہلے پاکستانی بن گئے


 یونس خان ٹیسٹ کیریئرمیں ویسٹ انڈیز کے خلاف اپنے کیریئر کے آخری میچ کی پہلی اننگز میں دس ہزار رنز مکمل کرنے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی بن گئے ہیں۔

اس اسکور کے ساتھ ہی وہ پاکستان کے پہلے دس ہزار رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے۔ یاد رہے کہ آج سے قبل کوئی پاکستانی کرکٹر ٹیسٹ میچ میں یہ اسکور نہیں کرسکا۔


اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں