ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

حارث رؤف انجرڈ، اگلے میچ سے باہر

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف انجری کا شکار ہوکر کاؤنٹی چیمپئن شپ کے اگلے میچ سے باہر ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کو یارکشائر کی میڈیکل ٹیم نے ایک ہفتے آرام کا مشورہ دیا ہے وہ ایسکس کے خلاف یارکشائر کی نمائندگی نہیں کرسکیں گے۔

یارکشائر کے ہیڈ کوچ اوٹس گبسن نے کہا کہ حارث رؤف کے اسکین کروائے گئے لیکن انجری سنجیدہ نوعیت کی نہیں ہے ایک ہفتے آرام کے بعد امید ہے وہ ٹیم کو میسر ہوں گے۔

انہوں نے بتایا کہ حارث رؤف اگلے میچ میں یارکشائر کی نمائندگی نہیں کریں گے۔

واضح رہے کہ یارکشائر اپنا اگلا کاؤنٹی چیمپئن شپ کا میچ ایسکس کے خلاف 5 مئی سے چیمسفورڈ میں کھیلے گی۔

حارث رؤف کو کینٹ کے خلاف میچ میں بائیں جانب کھچاؤ محسوس ہوا تھا اور وہ دوسری اننگز میں بولنگ نہیں کرسکے تھے۔

فاسٹ بولر نے کاؤنٹی چیمپئن شپ کی ایک اننگز میں 5 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں