تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

‘‘ تم میری ہٹ لسٹ پر ہو ‘‘ : بی جے پی رہنما کی الیکشن آفیسر کو سنگین دھمکی

کانپور: بھارت کی حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے مقامی رہنما نے ووٹنگ کے دوران پولنگ آفیسر کو سنگین نتائج کی دھمکی دے دی جس کی ویڈیو سامنے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلے میں بھارتی ریاست اترپردیش میں ایوانِ بالا کی 13 نشستوں پر ووٹنگ ہوئی، کانپور، شاہ جہان پور، لکیم پور خیری، ہردوئی مسرکھ، اوناؤ، فخرآباد، ایتوا، کانوج، اکبر پور، جالائن، جھانسی اور حمیر پور کے شہریوں نے پیر کے روز اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔

پولنگ کے دوران بھارتیہ جنتا پارٹی کے مقامی رہنما سوریش اوستھی نے الیکشن کمیشن کے تعینات کردہ آفیسر  کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے کہا کہ ’میں تمھیں تو کل دیکھوں گا کیونکہ ویسے بھی تم میری ہٹ لسٹ پر ہو‘۔

مزید پڑھیں: بھارت میں جاری انتخابات کا چوتھا مرحلہ مکمل

بھارت کے نشریاتی ادارے اے این آئی نے بی جے پی رہنما کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کردی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کانپور کے میئر پرامیلا پانڈے بھی موجود ہیں اور وہ سوریش کو سمجھانے کی کوشش کررہے ہیں۔

بی جے پی رہنما کی ضد تھی کہ وہ اپنے ساتھیوں سمیت پولنگ اسٹیشن میں بیٹھیں گے جس پر الیکشن آفیسر نے انہیں سمجھانے کی کوشش بھی کی مگر وہ نہ ماننے اور دھمکانے لگے۔ بعد ازاں بی جے پی رہنما کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا البتہ ایک روز گزر جانے کے باوجود انہیں حراست میں نہیں لیا گیا۔

یاد رہے کہ بھارت میں لوک سبھا کی نشستوں پر انتخابات کے چار مراحل مکمل ہوچکے ہیں۔ چوتھے مرحلے میں کل 943 امیدوار تھے اور 12 کروڑ 79 لاکھ ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کیا، اس دوران کئی پولنگ اسٹیشن پر بدنظمی نظر آئی، مختلف علاقوں میں پرتشدد واقعات بھی رونما ہوئے۔

بھارت میں انتخابات 7 مرحلوں میں ہو رہے ہیں پانچویں مرحلے کے لیے پولنگ چھ مئی، چھٹے مرحلے کے لیے بارہ جبکہ ساتویں اور آخری مرحلے کے لیے پولنگ انیس مئی کو ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی انتخابات کا مکمل بائیکاٹ

بھارت کے پارلیمانی انتخابات کے ووٹوں کی گنتی 23 مئی کو جبکہ نتائج کا اعلان بھی اسی روز کیا جائے گا۔ دوسری جانب تحریک حریت جموں وکشمیر کے چیئرمین محمد اشرف صحرائی نے الیکشن کا بائیکاٹ کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا تھا کہ وہ مقبوضہ کشمیر اور بھارت کی جیلوں میں اپنی ٹیمیں بھیجیں تاکہ وہاں قید کشمیر کے سیاسی قیدیوں کی حالت زار کا اندازاہ لگایا جاسکے۔

Comments

- Advertisement -