تازہ ترین

سعودی عرب: ویکسین کی دوسری خوراک لینے کے خواہش مند یہ ضرور جان لیں!

ریاض: سعودی وزارت صحت نے مملکت میں کورونا ویکسین کی دوسری خوراک لگوانے کے خواہش مند افراد کے لیے اہم وضاحت پیش کی ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ویکسین کی پہلی خوراک لینے والے وہ افراد جن کی عمر 50 یا اس سے زائد ہے اور اول ڈوز لیے 42 دن گزر چکے ہوں وہ آج سے ویکسین کی دوسری خوراک لگوا سکتے ہیں۔

سعودی وزارت نے بتایا کہ ہم نے کورونا ویکسین کی دوسری خوراک کا پروگرام عمر کے حساب سے تیار ہے، ویکسین کی دوسری خوراک کا پہلا مرحلہ 50 یا اس سے زائد عمر افراد کے لیے ہے۔

سعودی عرب: مختلف کرونا ویکسینز کی ڈوز سے متعلق اہم فیصلہ

خیال رہے معمر افراد کی دوسری ڈوز کا مرحلہ مکمل کرنے کے بعد ممکنہ طور پر دیگر افراد کے لیے بھی پالیسی سامنے آئے گی۔ مملکت میں مقیم ضعیف شہری 24 جون یعنی آج سے ویکسین کی دوسری خوراک لے سکتے ہیں۔

اس سے قبل ایک بیان میں وزارت صحت نے وضاحت کی تھی کہ دو مختلف ویکسینیوں کی خوراکیں لی جاسکتی ہیں، تمام ویکسین مؤثر، فعال اور وائرس سے بچاؤ کے لیے ناگزیر ہیں۔

ایک اعدادوشمار کے مطابق سعودی عرب میں اب تک 70 فیصد بالغ افراد کو ویکسین کی پہلی ڈوز دی جاچکی ہے۔

Comments