تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

کرونا وائرس، ماسک کی قلت ہے تو اسکارف پہنیں، ٹرمپ کا مشورہ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مشورہ دیا ہے کہ کرونا وائرس سے بچنے کے لیے اگر ماسک دستیاب نہیں تو اسکارف کا استعمال کیا جاسکتا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکا میں کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد ایک لاکھ 88 ہزار 647 سے تجاوز کرگئی جبکہ یومیہ بنیادوں پر نئے کیسز بھی سامنے آرہے ہیں جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 4,059 تک پہنچ گئی ہے۔

امریکی صدر نے دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے کرونا کی وبا سے نمٹنے کے لیے اقدامات کرلیے البتہ اب صورت حال یہ ہے کہ امریکا کی تقریباً تمام ہی ریاستوں میں وبا پھیل چکی ہے اُس کے باوجود بھی ٹرمپ اپنی ناقص کارکردگی کا دفاع کررہے ہیں۔

کرونا وائرس کے حوالے سے ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو کی جس کے دوران ایک خاتون صحافی نے صدر سے ملک بھر میں ماسک کی قلت کے حوالے سے سوال پوچھا۔

مزید پڑھیں: امریکا میں کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 4ہزار سے تجاوز کرگئی

اس پر ٹرمپ نے جواب دیا کہ ’دیکھیں سنیں!، آپ ماسک کی جگہ اسکارف استعمال کرسکتی ہیں، بہت سے لوگ یہی کررہے ہیں تو آپ بھی کرسکتی ہیں، اسکارف ماسک سے بہت بہتر ہوگا‘۔

ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ ’مجھے شہریوں کا احساس ہے اس لیے اگر انہیں ماسک نہیں مل رہے تو میں انہیں تلاش کرنے سے بہتر اسکارف لگانے کا مشورہ دوں گا کیونکہ اگر وہ ڈھونڈتے پھریں گے تو وہ وائرس میں مبتلا ہوسکتے ہیں‘۔

Comments

- Advertisement -