منگل, دسمبر 24, 2024
اشتہار

کیا آپ کی ہاردک سے طلاق ہوگئی ہے؟ نتاشا اسٹینکووچ نے بتا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا کی اہلیہ طلاق کی افواہوں کے بعد پہلی بار اپنے دوست کے ساتھ منظر عام پر آگئیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق طلاق کی افواہوں کے بیچ سوشل میڈیا پر اداکارہ نتاشا اسٹینکووچ کی نئی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ اداکارہ دیشا پٹانی کے بوائے فرینڈ کے ساتھ ہیں جبکہ انھوں نے اپنی طلاق کے سوال پر پاپا رازی فوٹو گرافر کو جواب بھی دیا۔

انسٹا گرام پر جاری ویڈیو میں نتاشا ریستوران سے الیگزینڈر کے ہمراہ باہر نکلتی ہیں تو سامنے بھارتی پاپا رازی فوٹوگرافرز موجود ہوتے ہیں جو ان کی تصویر کھینچنے کے لیے کھڑے تھے۔

- Advertisement -

نتاشا کیمرے کے سامنے پوز دیتی ہیں تو صحافی اداکارہ سے پوچھتے ہیں کہ آپ ہادرک پانڈیا سے طلاق کی خبروں پر کیا کہنا چاہیں گی؟

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)

صحافی کی جانب سے اچانک اس طرح کا سوال سُن کر نتاشا مسکراتے ہوئے شکریہ کہہ کر وہاں سے گزر کر اپنی گاڑی میں بیٹھ جاتی ہیں جبکہ الیگزینڈر نے بھی اس پر کوئی رسپانس نہیں دیا۔

واضح رہے کہ مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم ’ریڈ اِٹ‘ پر ایک پوسٹ شیئر کی گئی تھی جس میں پانڈیا اور نتاشا کی شادی ختم ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا تھا جس کے بعد سے افواہوں نے زور پکڑ لیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں