جے شاہ ہمارے پی ایس ایل کا شیڈول بھی بتا دیں، پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے اے سی سی صدر جے شاہ کےاعلان پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
جےشاہ کے اپنے تئیں مینز ایشیا کپ کے شیڈول اور گروپس کےاعلان کرنے پر نجم سیٹھی نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ایشیاکپ کےمیزبان ہم ہیں آپ نے تن تنہا کلینڈر اور گروپس کا فیصلہ کر لیا۔
بھارتی وزیرداخلہ امیت شاہ کے بیٹے جے شاہ نے ایشیا کپ پاکستان کی میزبانی میں ہونے کے باوجود وینیو کا ذکر نہیں کیا تھا۔
Thank you @JayShah for unilaterally presenting @ACCMedia1 structure & calendars 2023-24 especially relating to Asia Cup 2023 for which 🇵🇰 is the event host. While you are at it, you might as well present structure & calendar of our PSL 2023! A swift response will be appreciated. https://t.co/UdW2GekAfR
— Najam Sethi (@najamsethi) January 5, 2023
ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) صدر جے شاہ نے مینز ون ڈے ایشیا کپ کیلئے ستمبر کی تاریخ دی۔
ایشین کرکٹ کونسل نے سالانہ کلینڈر اور پاتھ وے اسٹرکچر کا اعلان کیا ہے جس میں پاکستان اور بھارت کو ایک ہی گروپ میں رکھاگیا ہے، جبکہ تیسری ٹیم کوالیفائر ون ہوگی اس کے علاوہ گروپ ٹو میں سری لنکا، بنگلہ دیش اور افغانستان کی ٹیمیں شامل ہیں۔
یاد رہے کہ ایشیاکپ کی میزبانی پاکستان کے سپرد ہے تاہم اعلان میں کیلنڈر آف ایونٹس میں میزبان ملک کا ذکر نہیں۔