بھارتی بیٹنگ لائن میں ریڑھ کی حیثیت رکھنے والے ویرات کوہلی نے چیمپئنز ٹرافی جیتنے کے بعد ریٹائرمنٹ سے متعلق اشارہ دے دیا۔
اپنے مستقبل کے بارے میں بہت ساری قیاس آرائیوں کے ساتھ، ویرات کوہلی نے اشارہ دیا کہ وہ کچھ عرصے تک ہی ٹیم کے ساتھ رہنے والے ہیں۔
چیمپئنز ٹرافی کی فتح کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب آپ جا رہے ہوتے ہیں تو آپ ٹیم کو ایک بہتر جگہ پر چھوڑنا چاہتے ہیں، مجھے لگتا ہے کہ ہمارے پاس ایک اسکواڈ ہے جو اگلے 8 سال تک دنیا کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ حیرت انگیز رہا، ہم آسٹریلیا کے ایک سخت دورے کے بعد اچھی واپسی چاہتے تھے اور ایک بڑا ٹورنامنٹ جیتنا چاہتے تھے، اس لیے چیمپئنز ٹرافی جیتنا شاندار ہے ڈریسنگ روم میں اتنا ٹیلنٹ ہے، وہ اپنے کھیل کو مزید آگے لے جانے کی کوشش کر رہے ہیں اور ہمیں مدد کرنے پر خوشی ہے اپنے تجربے کا اشتراک کرنا اور یہی چیز اس ہندوستانی ٹیم کو اتنی مضبوط بناتی ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہندوستانی اسکواڈ فی الحال اگلے 8 سالوں تک دنیا کے خلاف مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہے ہر ایک نے متاثر کن پرفارمنس دی ہے، ہم ایک حیرت انگیز ٹیم کا حصہ رہے ہیں، ہم نے پریکٹس سیشنز میں جتنا کام کیا ہے، یہ بہت اچھا لگتا ہے (جیتنا)۔