جمعرات, فروری 20, 2025
اشتہار

’’ان سوئنگ یارکر مارکر آپ پیر توڑنے کی کوشش کررہے تھے‘‘ روہت کی ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

چیمپئنزٹرافی کے لیے نیٹس میں تیاری کرتے ہوئے روہت شرما کو لیفٹ آرم پیسر کی ان سوئنگ یارکرز نے بہت زیادہ مشکلات میں ڈال دیا۔

بھارتی کپتان روہت شرما پاکستانی لیفٹ ہینڈ پیسر محمد عامر کے خلاف ہمیشہ ہی مشکلات کا شکار رہے ہیں، اس بار انھیں ایک اور بائیں ہاتھ کے بولر نے مشکلات میں ڈالا، محمد عامر اور روہت شرما پانچ انٹرنیشنل میچز میں مدمقابل آئے اور تمام میچز میں روہت عامر کے سامنے کھل کر کھیلنے میں ناکام رہے۔

آئی سی سی ایونٹ کے لیے ٹریننگ سیشن کے بعد روہت شرما نے لوکل لیفٹ آرم فاسٹ بولر اویس احمد کی ان سوئنگ یارکرز کی دل کھول کر تعریف کی اور انھیں کھیلنے میں اپنی مشکلات کا اعتراف کیا۔

ون ڈے ٹیم کے بھارتی قائد کا اویس احمد کے بارے میں کہنا تھا کہ ’کلاس بولر ہے، آپ ہمارے جوتے۔۔۔ پیر توڑنے کی کوشش کررہے تھے ان سوئنگ یارکر مار کر، بڑھیا بھائی بڑھیا۔

روہت شرما نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں مزید کہا کہ ’آپ لوگ ہماری یہاں مدد کررہے ہیں بہت اچھا لگا، شکریہ‘۔

خیال رہے کہ بھارت اور پاکستان کی ٹیموں کے درمیان آئی سی سی چیمپئنزٹرافی کا سب سے اہم مقابلہ 23 فروری کو دبئی کے انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں شیڈول ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں