تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

یوم علیؓ جلوس: کراچی کا متبادل ٹریفک پلان جاری

کراچی: محکمہ ٹریفک پولیس نے یوم علیؓ جلوس کے حوالے سے متبادل ٹریفک پلان جاری کردیا جس میں بتایا گیا ہے کہ نیو ایم اے جناح روڈ سمیت جلوس کے راستوں کو آج رات سے ہی سیل کردیا جائے گا۔

محکمہ ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری ہونے والے متبادل ٹریفک پلان میں بتایا گیا ہے کہ سولجر بازار، کوسٹ گارڈ، انکل سریا چوک کی طرف سے آنے والے ٹریفک کو جوبلی یا نشتر روڈ کی طرف موڑا جائے گا اسی طرح لیاقت آباد سے ایم اے جناح روڈ کی طرف آنے والی گاڑیوں کو گرومندر سے مارٹن روڈ، جمشید روڈ کی جانب موڑا جائے گا جبکہ جیل روڈ کی طرف سے آنے والی گاڑیوں کو جمشید روڈ اور کشمیر روڈ کی طرف بھیج دیا جائے گا۔

یوم علیؓ کا مرکزی جلوس مزار قائد سے پیپلزپارٹی سیکریٹریٹ سے ہوتا ہوا نیو ایم اے جناح روڈ، کوریڈور تھری اور پھر ایمپریس مارکیٹ سے ریگل چوک آئے گا بعد ازاں پریڈی اسٹریٹ سے جلوس اپنے مقررہ راستوں بندر روڈ، جامع کلاتھ، بولٹن مارکیٹ سے گزرتا ہوا کھارادر حسینیہ  ایرانیاں امام بارگاہ پر اختتام پذیر ہوگا۔

مرکزی جلوس نشتر پارک سے دوپہر ایک بجے برآمد ہوگا جبکہ اپنے مقررہ راستوں پر سے ہوتا ہوا رات 8 بجے حسینہ ایرانیان امام بارگاہ پر اختتام پذیر ہوگا۔ امن و امان کو قابو میں رکھنے کے لیے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں، 5 ہزار سے زائد افسران اور جوان جلوس کی گزر گاہوں پر تعینات ہوں گے۔

نیو ایم اے جناح روڈ، کوریڈور تھری آنے والے تمام راستوں کو کنٹینر لگا کر بند کردیا جائے گا جبکہ ضلع وسطی، شرقی سے ٹاور جانے والوں کو شاہراہ فیصل استعمال کرنا ہوگا، اسی طرح ضلع جنوبی سے ٹاؤر یا ایم ٹی خان روڈ آنے والوں کو گلبائی روڈ استعمال کرنا ہوگا۔

دوسری جانب لاہور میں جلوس کے روڈ پر موبائل سروس معطل رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے، پولیس حکام کے مطابق موبائل سروس صبح 6 سے رات 8 بجے تک جزوی بند رہے گی جبکہ دو روز تک ڈبل سواری پر بھی پابندی ہوگی۔

Comments

- Advertisement -