اسلام آباد: صدر مملکت اور وزیراعظم نوازشریف نے یوم عاشورہ کے دن اپنے پیغام میں کہا کہ یوم عاشورتاریخ اسلام ہی نہیں عالمی تاریخ کا اہم دن ہے۔اس دن نواسہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم نےعظیم مقصد کےلیے قربانی پیش کی۔
تفصیلات کےمطابق صدر مملکت ممنون حسین نے یوم عاشور پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ نواسہ رسول ﷺنے قربانی دے کر سبق دیا کہ نظریہ اور مقصد کے سامنےکوئی چیز اہمیت نہیں رکھتی۔ انہوں نے کہا کہ عظیم قربانی کاایک مقصد یہ بھی تھاکہ مسلمانوں کو متحدکیاجائے۔
وزیراعظم نواز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ محرم ہمیں واقعہ کربلا کی یاد دلاتا ہے۔امام حسین نے ظالم کی اطاعت کی بجائے شہادت کا راستہ اختیار کیا۔انہوں نے کہا حق کی حفاظت اپنی جان کی حفاظت سے زیادہ ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ امام حسین کا پیغام پوری انسانیت کےلیے مشعل راہ ہے تاریخ عالم میں نواسہ رسول کی قربانی اور صبر کی مثال نہیں ملتی۔
وزیراعظم پاکستان کا کہناتھا کہ ملکی حالات کے مطابق ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد کی ضرورت ہے اور ہمیں مساوات،برداشت،رواداری
قربانی جیسے اوصاف کو فروغ دینا ہوگا۔