ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

یوم شہدائے پولیس کل عقیدت احترام سے منایا جائے گا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پولیس اہلکاروں اور افسران کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ملک بھر میں کل یوم شہداء پولیس منایا جائے گا۔

اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس میں یوم شہدائے پولیس منانے کی تیاریاں زور وشور سے جاری ہیں، کراچی ضلع مشرقی کے تمام مرکزی مقامات پر شہداء کو ضٓخراج عقیدت پیش کرنے کیلئے بینرز آویزاں کردیئے گئے۔

ان بینرز پر شہداء کے نام اور دیگر تفصیلات بھی درج ہیںاس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ایڈیشنل آئی جی کراچی نے یوم شہدائے پولیس منانےت کیلئے بھرپور تیاریوں کے احکامات دیئے تھے، ایس پی ایسٹ ساجد امیر سدوزئی کی ہدایت پر تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔

یوم شہدائے پولیس کے موقع پر ملک بھر کے مختلف شہروں میں شہداء کی قربانیوں پر انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے پروگرام اور دعائیہ تقاریب منعقد کی جائیں گی

واضح رہے کہ ہرسال 4اگست کو یوم شہدائے پولیس پاکستان بھر میں منایا جاتا ہے، پولیس ذرائع کے مطابق پولیس اہلکاروں اور افسران نے امن وامان کی خاطر بڑی قربانیاں دی ہیں، اب تک محکمہ پولیس کے877افسران و جوان اپنے ٓفرائض کی ادائیگی کے دوران شہید ہوچکے ہیں۔

کراچی ہی نہیں ملک بھر میں جو امن و خوشحالی ہے ان شہدا کی ہی بدولت ہے، سیکورٹی فورسز کا یہ ہراول دستہ جب دوسرے لائن آف ایکشن طے کر رہے ہوتے ہیں، جائے وقوعہ پر پہنچ کر دشمن کا مقابلہ کرتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں