پاکستان کا فتح راکٹ سسٹم دشمن کیلئے تباہی کا پیغام ہے، اللہ کی مدد سے معرکہ بنیان مَّرْصُوْص میں افواج پاکستان نے دشمن کو منہ توڑجواب دیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فضائیہ نے 3 بھارتی جدید رافیل لڑاکا طیاروں سمیت 6 طیارے تباہ کیے، پاک فضائیہ کیساتھ ساتھ پاک فوج کے فتح راکٹ سسٹم نے بھی دشمن کوکاری ضرب لگائی۔
فتح راکٹ سسٹم پاکستان کی طاقت، دشمن کادفاعی نظام بے اثر کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، فتح راکٹ سسٹم پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ویپن سسٹم ہے۔
فتح راکٹ سسٹم 140سے 700 کلومیٹرکی دوری تک اہداف کوتباہ کرنیکی صلاحیت رکھتا ہے، گائیڈڈ ملٹی لانچ راکٹ سسٹم پاکستان میں تیارکردہ جدید ٹیکنالوجی سے لیس راکٹ سسٹم ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فتح ون بیک وقت 8 راکٹس کی مدد سے 8 مختلف اہداف کو نشانہ بناتا ہے، فتح ٹو سسٹم جدید ترین ایویونکس، نیوی گیشن اور منفرد پروازکی رفتار اور ٹریجکٹری سے لیس ہے۔ فتح تھری سسٹم کی رینج 450 کلو میٹر تک ہے، فتح فور سسٹم کی رینج 700 کلو میٹر تک ہے۔
قبل ازیں وطن عزیز کے27ویں یوم تکبیرکے موقع پر مسلح افواج اور سربراہان نے خصوصی پیغام جاری کیا ہے کہ جس میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اورسروسزچیفس کی عوام کو دلی مبارکباد دی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ یوم تکبیر اس اہم موقع کی یاد ہے جب 1998 میں پاکستان ایک جوہری طاقت کے طور پر دنیا کے نقشے پر ابھرا، پاکستان نے جنوبی ایشیا میں اسٹریٹیجک توازن کو بحال کرتے ہوئے دفاع کے حق کا اظہار کیا۔
یہ تاریخی کامیابی قوم کے غیر متزلزل عزم، اتحاد اور امن بقائے باہمی کی غیر متزلزل جستجو کی مظہر ہے، پاکستان کی اسٹریٹیجک صلاحیت عوام کی مشترکہ امنگوں کی عکاس، قومی امانت ہے۔
27واں یوم تکبیر آج ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے
آئی ایس پی آر کے مطابق یوم تکبیر قیادت کی دور اندیشی، سائنسدانوں اور انجینئروں کی محنت کو خراج تحسین ہے، یوم تکبیر ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے والے تمام لوگوں کی خدمات کو خراج تحسین ہے۔