کراچی : پاکستان تحریک انصاف کے 23ویں یوم تاسیں پرگلشن اقبال منگل بازار گراؤنڈ میں جلسے کا انعقاد کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے 23ویں یوم تاسیں پر کھلاڑیوں نے کراچی میں پنڈال سجا لیا، گلشن اقبال کے منگل بازار میں اسٹیج تیار کرلیا گیا، جلسے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔
پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے جلسے کے لیے شام 7 بجے کا وقت دیا گیا ہے، جلسے کی تشہیر کے لیے شہر بھر میں پینا فلیکس آویزاں کیے گئے ہیں۔
پی ٹی آئی کے یوم تاسیس کے موقع پر منعدہ جلسے سے پاکستان تحریک انصاف کے قائدین خطاب کریں گے۔
پولیس حکام کے مطابق جلسہ گاہ کی سیکیورٹی کے لیے 260 پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ یکم مئی کو پاکستان تحریک انصاف کے یوم تاسیس کے موقع پر چیئرمین اور وزیراعظم عمران خان پارٹی آئین کا باضابطہ اعلان کریں گے۔
پارٹی آئین کی منظوری کے بعد مرکزی وصوبائی سطح پر تنظیمی ڈھانچے تشکیل دیے جائیں گے۔
تحریک انصاف کے یوم تاسیس کی مرکزی تقریب یکم مئی کو جناح کنونشن سینٹر اسلام آباد میں منعقد کی جائے گی۔