منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

یوم القدس: وزیراعظم کا فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے فلسطینیوں کی الگ خود مختار ریاست کےعالمی عہد کی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یوم القدس کے موقع پربہادر فلسطینیوں سےیکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ عالمی دن کا مقصد امت مسلمہ کی جانب سے یکجہتی کا اظہار تھا، اس روز یروشلم کو الگ فلسطینی ریاست کا دارالحکومت تسلیم کیا گیا۔

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ رمضان میں صیہونی فوج انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کرتی ہے، پاکستان یوم القدس پر صیہونی ریاستی ظلم وجبر کی شدید مذمت کرتا ہے۔

- Advertisement -

اپنے پیغام میں وزیراعظم نے مطالبہ کیا کہ یو این سلامتی کونسل کی معاہدات پر عملدرآمد کیلئےکردار ادا کرے، انہوں نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر،تنازعہ فلسطین کامنصفانہ حل پائیدارامن لاسکتاہے۔

یاد رہے کہ دنیا بھر میں مسلمان رمضان کے آخری جمعے کو یوم القدس کے طور پر مناتے ہیں، اس کا آغاز انیس سو اناسی میں ایران کے اس وقت کے روحانی پیشوا آیت اللہ روح اللہ خمینی نے کیا تھا۔

ادھر مقبوضہ بیت المقدس اور مغربی کنارے سمیت غزہ میں اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان بائیس مارچ سے تشدد کے تازہ واقعات جاری ہیں جس میں اب تک چھبیس فلسطینی جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ اس دوران تین اسرائیلی پولیس اہلکاروں سمیت کم ا زکم 14اسرائیلی بھی مارے جاچکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں