وزیراطلاعات عطاتارڑ نے کہا ہے کہ یوم تشکر پر اسلام آباد میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21 توپوں کی سلامی دی جائیگی۔
پاک فوج سے اظہاریکجہتی کیلئے یوم تشکرسے متعلق گفتگو کرتے ہوئے عطاتارڑ نے کہا کہ معرکہ حق میں تاریخی فتح پرکل ملک بھر میں یوم تشکر منایا جائےگا، عوام کل اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں سجدہ شکر بجالائیں گے، مسلح افواج نے بہادری سے ملکی سرحدوں کا دفاع کیا۔
وزیراطلاعات نے کہا کہ دن کے آغاز پر مسلح افواج اور ملک کےلیے خصوصی دعائیں کی جائیں گی، ملک بھر میں پرچم کشائی کی تقاریب اور شہدا کی قبروں پر حاضری دی جائےگی۔
انھوں نے کہا کہ مزارقائد اور مزاراقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پُروقار تقریبات ہونگی، شہدا کی یادگاروں پر دعائیہ تقاریب ہوگی اور پھول رکھے جائیں گے، یوم تشکر کی خصوصی تقریب کل رات پاکستان مونومنٹ اسلام آباد میں ہوگی۔
وزیراطلاعات عطاتارڑ نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس تقریب میں شریک ہونگے۔
معرکہ حق میں تاریخی فتح پر کل ملک بھر میں یوم تشکر منانے کا اعلان