پیر, دسمبر 23, 2024
اشتہار

کراچی: نائٹ میچ کے دوران نوجوان کھلاڑی انتقال کرگیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہر قائد میں کرکٹ میچ کے دوران نوجوان کھلاڑی ہارٹ اٹیک سے انتقال کرگیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی نمبر تین کے 25 سالہ رہائشی حمزہ شاہد اپنے دوستوں کے ساتھ گھر کے قریب نائٹ میچ کھیل رہے تھے کہ وہ بولنگ کرانے کے دوران اچانک زمین پر گر گئے۔

دوستوں نے نوجوان کو اٹھانے کی کوشش کی مگر وہ نہ اٹھ سکا جس کے بعد انہوں نے اہل خانہ کو واقعے سے متعلق آگاہ کیا کہ ’حمزہ بولنگ کرانے میں مصروف تھا کہ اسی دوران وہ اچانک زمین پر گر گیا‘۔

- Advertisement -

حمزہ کو اُس کے اہل خانہ اسپتال لے کر پہنچے جہاں ڈاکٹرز نے موت کی تصدیق کی۔ ایک اسپتال کے بعد مرحوم کے چچا اُسے  ایک اور نجی اسپتال لے کر پہنچے ، وہاں بھی ڈاکٹرز نے انتقال کی تصدیق کی۔

حمزہ کی چند لمحے قبل کی تصویر

اسپتال کی جانب سے جاری ہونے والے ڈیتھ سرٹیفیکٹ میں حمزہ کی وجہ موت ہارٹ اٹیک بتائی گئی ہے۔ اے آر وائی ویب سے گفتگو کرتے ہوئے مرحوم نوجوان کے چچا شکیل احمد نے بتایا کہ ’مذکورہ واقعہ یکم مئی کی رات پیش آیا‘۔ انہوں نے بتایا کہ حمزہ مکمل صحت مند تھا مگر عارضہ قلب کی ہماری فیملی ہسٹری ہے‘۔

وہ لمحے جب نوجوان بولر اچانک زمین پر گر پڑا

انہوں نے بتایا کہ حمزہ کی تدفین شاہ فیصل کالونی میں واقع عظیم پورہ قبرستان میں کردی گئی ہے۔ چچا کے مطابق حمزہ کے والد پہلے ہی انتقال کرچکے ہیں۔ انہوں نے مزید یہ بھی بتایا کہ متعلقہ ایس ایس پی نے آج اُن سے بھتیجے کی موت پر تعزیت کی اور اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔

Comments

اہم ترین

عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں

مزید خبریں