تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

رشتے سے انکار پر محنت کش کی کمسن بیٹی کا اغوا، زبردستی نکاح پڑھا دیا گیا

اوکاڑہ کے علاقے موضع اکبر میں رشتے سے انکار پر محنت کش کی 12 سالہ بیٹی کو اغوا کرکے اس کا زبردستی نکاح پڑھا دیا گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق اوکاڑہ کے علاقے موضع اکبر میں رشتے سے انکار پر محنت کش کی 12 سالہ بیٹی کو اغوا کرکے اس کا زبردستی نکاح پڑھا دیا گیا ہے، پولیس نے بچی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔

مغویہ کے والد کے بیان کے مطابق ملزم اللہ دتہ نے میری بیٹی کو اغوا کرکے اپنے بیٹے سے زبردستی نکاح پڑھوایا ہے۔

پولیس کے مطابق مغویہ کی بازیابی اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

دوسری جانب اے آر وائی نیوز نے مغویہ کا برتھ سرٹیفکیٹ اور نکاح کی کاپی حاصل کرلی ہے۔

Comments

- Advertisement -